JAKEDA نے بائیو گیس پلانٹس کی ترقی پر دو روزہ آگاہی کم تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر ڈیولپمنٹ انرجی ایجنسی ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ نے بائیو گیس ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر ڈیپارٹمنٹ آف رینیوایبل انرجی اور پنجاب زرعی یونیورسٹی لدھیانہ کے اشتراک سے آج یہاں ایک دو روزہ تربیتی کم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پرسی اے او ، ، سائنس اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ رشیم دیپیکا مہمان خصوصی تھے اور پرنسپل سائنسدان، پنجاب زرعی یونیورسٹی لدھیانہ، ڈاکٹر سربجیت سنگھ سوچ اس موقع پر مہمان مقرر تھے۔وہیںبیداری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر پی آر دھر نے کہا کہ تربیت کا مقصد یوٹی میں قابل تجدید توانائی اور بائیو گیس پلانٹس کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جے کے یو ٹی میں بائیو گیس پلانٹ کی انفرادی بنیادوں پر ترقی سے نہ صرف ٹھوس فضلہ کا مسئلہ حل ہو گا بلکہ ماحول کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری پڑوسی ریاست میں پانچ لاکھ سے زیادہ بائیو گیس پلانٹس ہیں، لیکن یہاں محکمہ نے جموں ڈویژن پر توجہ مرکوز کی ہے کیونکہ بائیو گیس پلانٹ کو کچرے کو گیس کی شکل میں تبدیل کرنے کے لیے 35 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔وہیںپرنسپل سائنسدان، پی اے یو نے بائیو گیس پلانٹ کے بنیادی اجزا اور انسانوں کی روزمرہ زندگی پر بائیو گیس کے فوائد پر ایک تفصیلی لیکچر دیا۔ڈاکٹر زاہد سلیم، چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر جموںسمیت جموں ڈویژن کے ترقی پسند کسانوں اور دیگر متعلقہ افسران نے پروگرام میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا