آرٹی آئی پریکٹیشنررمن شرمانے آئین ہنداورحق معلومات ایکٹ پرسیرحاصل پیشکش دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ، (جے کے آئی ایم پی اے-آر ڈی) جموں نے آج MIERگروپ میں ہیومن رائٹس کورس سے کے 30 طلباء کے بیچ کے ایک فیلڈدورے سہ اسٹڈی ٹور کااہتمام کیا۔اس مطالعاتی دورے کو سنٹر برائے گڈ گورننس اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمز پروفیسر اینڈ ہیڈ ڈاکٹر سنیتا زلپوری کول نے کیا ہے۔آئی ایم پی اے کیمپس جموں میں اپنے دورے کے دوران طلباء کو اپنے کورس کوآرڈینیٹر مونیکا راٹھور کے ساتھ آئی ایم پی اے کی کارگردگی کے بارے میں پہلے معلومات دی گئیں اور انہیں انسٹی ٹیوٹ کے مختلف بلاکس میں بھیجا گیا جن میں لائبریری ، کمپیوٹر لیبارٹری ، آڈیٹوریم ، انتظامی بلاکس اور بھی شامل تھے۔ وہاں تربیت حاصل کرنے والے کے اے ایس ٹرینی افسران کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک موقع فراہم کیا۔ان اعلیٰ تعلیم کیطلباء کودیگر متعلقہ سول قوانین سے واقف بنانے کے لئے کیلئے ڈاکٹر سنیتا زالپوری کول نے اطلاعات قانون کے حق پر ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی ۔آرٹی آئی پریکٹیشنر رمن شرما نے آئین ہند اور معلومات کے حق کے ایکٹ بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی۔سیشن کے دوران ڈاکٹر سنیتا اور وزٹ فیکلٹی نے طلباء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ MIER گروپ کی جانب سے ، مونیکا راٹھور ، کورس کوآرڈینیٹر نے آئی ایم پی اے جیسے مشہور سرکاری تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں طلباء کے قیمتی فیلڈ وزٹ کی اجازت دینے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا۔