سابقہ سرکاروں نے اپنے مفاد کے خاطر جموں وکشمیر کو لوٹا:رویندررینہ
شاہ نواز
مہور؍؍ جموں وکشمیر بھاجپا کے صدر رویندر رینہ دو دن سے ضلع ریاسی کے دورے پر تھے۔ رینہ نے ضلع کی متعدد اسمبلی حلقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ رویندر رینہ نے آج ہفتہ کے روز مہور ڈاک بنگلو میں ایک بھاری عوامی جلسہ سے خطاب کیا جہاں پر پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے رویندر رینہ سے ملاقات کی۔ کافی بارش کے دوران بھی مہور کے دور دور علاقوں سے لوگ رویندر رینہ کے بیان سْننے کے لئے آئے تھے۔ ڈاک بنگلو مہور میں لوگوں نے کافی جذباتی طور پر پارٹی صدر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا لیکن جب لوگ زیادہ تر اپنے بنیادی مسائل کو اْجاگر کرنے لگے تو رینا نے اْنہیں بتایا کہ یہاں ابھی اس جلسہ میں صرف تنظیم سے منسلک ہی بات کی جائے اور جو عوامی مسائل ہونگے اْنہیں بعد میں سْنا جائے گا۔رویندر رینہ نے ڈاک بنگلو مہور میں اس عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران بھاجپا کی اْن سکیوں کا ذکر و تعریف کی جو مرکزی سرکاری کی جانب سے چلائی جا رہی ہیں جن میں ، پی ایم اے وائی، سْواچھ بھارت مشن، پی ایم کسان، ایوشمان بھارت، مفت روشن جیسی اسکیموں کا خاص ذکر کیاگیا۔ اْنہوں نے بتایا کہ جو بھی نریندر مودی کی سربراہی والی بھاجپا سرکار مرکز سے سکیم جاری کرتی ہے وہ ہندوستان کے ہر باشندہ کو پہنچتی ہیں۔ انہوں بتایا کہ مودی سرکار نے کوئی سکیم صرف ہندوں مذہب کے لئے نہیں نکالی بلکہ جب بھی کوئی سکیم مودی سرکاری مرکزی سے شروع کرتی ہے تو ہندوستان کے ہر مسلمان، ہندو، سکھ عیسائی جو جس بھی مزہب تعلق رکھتا ہو اْس کو برابر پہنچتی ہیں۔ رینا نے بتایا کہ مودی سرکار نے ہندوستان کے ہر غریب خاندان کو مفت گیس کنکشن دئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غریب لوگ بیماری ہوتے تھے تو اْنہیں دوائی کے لئے پیسے نہیں بنتے تھے اور اب ایسی اسکیم تیار کی گئی ہے جس کا نام ایوشمان بھارت ہے جس کے تحت کوئی بیمار ہوتا ہے تو اْس کو ایک سال میں پانچ لاکھ تک کا مفت علاج کیا جاتا ہے جو صرف اور صرف مودی سرکار کی مہربانی ہے۔ بھاجپا کے یو ٹی جموں وکشمیر کے صدر رویندر رینا نے بتایا کہ جموں وکشمیر کو گزشتہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس کی سرکاروں نے اپنے مفاد کی خاطر گزشتہ 70سالوں میں صرف لوٹنے کا کام کیا ہے اور اب وقت آگیا ہیکہ اْنہیں گزشتہ 70 سالوں میں کئی گئی لوٹ کھسوٹ کا حساب دینا پڑرہا ہیں۔ رویندر رینا نے بتایا کہ جموں وکشمیر کو ترقی کی علی منزل تک پہنچانے کے لئے بی جے پی کا وزیراعظم علی ہونا ضروری ہے۔ رینا اسمبلی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے بتایا اپریل 2022 تک جموں وکشمیر میں اسمبلی کے انتخابات ہونگے جس میں بی جے پی اکثریت سے پچاس زیادہ اسمبلی نشستوں پر قبضہ کر کے جیت حاصل کرے گی۔ آنے والی حکومت بی جے پی کی ہوگی اور جموں وکشمیر کا وزیر علی بھی بی جے پی کا ہی بنے گا۔ رویندر رینا کے ہمراہ مہور میں سابق وزیر شکتی راج پریہار، بی جی پی ضلع صدر ریاسی سشیل منگوترا، مہور سے بھاجپا لیڈر پردیپ سنگھ بھی موجود تھے۔