مشہور سماجی کارکن کیول کرشن وڈھیرانے بطور ریسورس پرسن شرکاء کو گاندھی کے کردار سے روشناش کروایا
لازوال ڈیسک
جموں//ہندوستان کی 75ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر معروف پروگرام آزادی کے مہاتسو کے زیر اہتما م یہاں گر دھاری لال ڈوگرہ (جی ایل ڈی ایم )کالج کے زیر اہتمام تحریک آزادی میں مہاتما گاندھی کے کردار پر ایک وبینار کا اہتمام کیا گیا ۔ جبکہ یہ پروگرام کالج کے این ایس ایس یونٹ اور آئی کیو اے سی کے تعاون سے کیا گیا ۔ وہیں اس موقع پر مشہور سماجی کارکن کیول کرشن وڈھیرا جو بھارت وکاس پریشد ویچار کرانتی منچ کے کارکن بھی ،انہوں نے بطور اسپیکر شرکت کی ۔ انہوں نے اس دوران وزیر اعظم کے اس اقدام کی سراہنا کی جسکا آغاز انہوں نے سابر متی آشرم سے کیا اور ملک کے ہر ایک ادارے تک پہنچایا ۔ انہوں اس موقع پر طلباء کو تحریک آزادی میں شروع کی جانے والی گاندھی جی کی مختلف تحریکوں کے بارے میں جانکاری دی اور ان کے روشن کردار پر تبادلہ خیال کیا ۔ وہیں کالج کے پرنسپل پروفیسر کلدیپ سنگھ کوشل جو اس تقریب کے مرکزی سرپرست تھے۔انہوں نے طلباء کے درمیان قومی اور گاندھی اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ نوجوان مستقبل کے شہر ی ہیں ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر پروفیسر دویندر کور ، کنوینر ، سائیکولوجیکل کونسلنگ سیل اور ایچ او ڈی ایجوکیشن نے طلباء کو مقررین کی جانب سے دی گئی نصیحتوں پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔ پروفیسر راکیش شرما ، این ایس ایس۔ پروگرام آفیسر اور ایچ او ڈی ہندی نے بھی گاندھی جی کے کردار اور شراکت کے بارے میں بات کی ۔ واضح رہے ویبینار کی کارروائی پروفیسر انجو رانی نے مکمل طور پر چلائی۔ جنہوں نے خطبہ استقبالیہ بھی دیا۔ وہیںپروفیسر کرن تھاپا نے پروگرام کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں ، منتظمین ، فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا۔