ایڈووکیٹ محمود احمد رضوی نےامیر اعلی تحریک صوت الاولیاء جموں و کشمیر حضرت علامہ عبدالرشید داؤدی کے والد گرامی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

0
0

محمود احمد رضوی نےامیر اعلی تحریک صوت الاولیاء جموں و کشمیر حضرت علامہ عبدالرشید داؤدی کے والد گرامی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

ذاکر حسین

جموں// ایڈووکیٹ محمود احمد رضوی نےامیر اعلی تحریک صوت الاولیاء جموں و کشمیر حضرت علامہ عبدالرشید داؤدی کے والد گرامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ موصوف نے لازوال کے بیروچیف چوہدری ذاکر حسین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم الحاج عبدالرحمن شیخ والد امیر اعلی تحریک صوت الاولیاء طویل علالت کے بعد گزشتہ روز بروز جمعرات کو انتقال کرگئے اور انھوں نے مرحوم الحاج عبدالرحمن شیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک شریف النفس اور نیک سیرت انسان تھے۔جن کی وفات پر جموں و کشمیر سمیت بیرونِ ریاست کے علماء کرام نے بھی اہل خانہ کے ساتھ دکھ وملال کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح ساڑھے نو بجے ادا کی گئی ہے۔ مرحوم کے جسد خاکی کو بمقام بدرو یاری پورہ میں سپردخاک کیا گیا ہے۔ بر صغیر میں پھیلی ہوئی وباء کرونا کے وائیرس سے بچنے بچانے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مرحوم کی نماز جنازہ پر موصوف سمیت مختلف شخصیات شامل نہیں ہو سکیں۔ بحرحال اس دکھ اور صدمے کی گھڑی میں ہم مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔موصوف ایڈووکیٹ نے مرحوم الحاج عبدالرحمن شیخ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا