شوپیاں کے وہیل گا¶ں میں دو بھائی گرفتار

0
0

یواین آئی
سری نگرجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے وہیل گا¶ں میں فورسز کی طرف سے شبانہ چھاپوں کے دوران نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق فورسز نے وہیل میں گذشتہ رات چھاپہ مار کر دو بھائیوں کو گرفتار کیا گیا، اس طرح گذشتہ تین دنوں کے دوران گرفتار شدہ نوجوانوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔مقامی لوگوں نے گرفتار شدہ بھائیوں کی شناخت معراج احمد راتھر اور ہارون رشید راتھر پسران بشیر احمد راتھر کے بطور کی۔قابل ذکر ہے کہ فورسز نے وہیل گا¶ں میں رام بن کار دھماکے میں مبینہ ملوث نوجوان سمیت آٹھ نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا