BSNLجموں نے بی ایس این ایل ڈے منایا

0
0

ماہ ستمبر میں منعقدہ پینٹنگ مقابلے کے فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی ایس این ایل جموں نے یکم اکتوبر 2023 کو بی ایس این ایل ڈے منایا اور جشن کے ایک حصے کے طور پر، بی ایس این ایل جموں کی طرف سے 22 ستمبر، 23 اپنے23 ویں یوم تاسیس کے موقع پرپینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس کا مقصد طلباء میں فنی اظہار کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔واضح رہے اس مقابلے کا خاص مقصد اسکول کے طلباء میں کمیونٹی کے احساس کو فروغ دینا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرناتھا۔وہیںبی ایس این ایل جموں کے زیر اہتمام پینٹنگ مقابلے میں 19 اسکولوں کے تقریباً 170 طلبہ نے حصہ لیا۔تاہم شرکاء نے ’اسمارٹ لرننگ‘ میں بی ایس این ایل کے جوہر اور کردار کو خوبصورتی سے پکڑا تھا اور 1 اکتوبر 2023 کو بی ایس این ایل ڈے کے موقع پر بی ایس این ایل بھون، ریل ہیڈ کمپلیکس، جموں میں ایک ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ مقابلہ جیتنے والوں کو نوازا جاسکے۔دریں اثناء پینٹنگ مقابلے میںپوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو اعزازات سے نوازا گیا۔واضح رہے یہ تقریب جنرل منیجر بی ایس این ایل جموں، بی اے دھرمیندر یادو کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا