مودی نے لوک سبھا میں کورونا متاثرین کا مذاق اڑایا:کانگریس

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے اپنی حکومت کی کافی زیادہ تشہیر کی اور کورونا دورمیں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کا جم کر مذاق اڑایا۔کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے اپنے پیاروں کوکھودیا، لیکن آج بے شرمی سے پارلیمنٹ میں ان کے درد پرقہقہہ لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں خوب ‘پروپیگنڈہ’ کیا گیا کہ ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان میں حکومت مٹھی بھر امیروں کی غلام ہے۔ ہمارے یہاں 142 امیروں کی دولت 2314000 کروڑ سے بڑھ کر 5316000 کروڑ روپے ہوگئی اور 54 فیصد گھرانوں کی آمدنی ٹوٹ گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ "لاک ڈاون لگا مزدوروں اوران کے خاندانوں کو بے حالی کے بھنورمیں دھکیلنے والے ’معافی مانگنے‘ کے بجائے مدد کے لئے اٹھے ’ہاتھ‘ پر سوال کھڑاکررہے ہیں۔ آج ایوان سے واضح پیغام آیا ہے ’’ہم ایک بھی الیکشن ہارجائیں تو ہی پورا ’ایکو سسٹم‘ کام کرتاہے۔ مطلب واضح ہے ، شدید بے روزگاری، انتہائی مہنگائی، گرتی ہوئی آمدنی اور انتہائی غربت سے راحت چاہیے تو انہیں الیکشن میں ہرانا ہوگا- توہی ایکو سسٹم کام کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا