بنی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد

0
0

کئی لوگوں نے کانگریس پارٹی کا دامن تھاما،پنکج ڈوگرہ نے کیااستقبال
حافظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍بنی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں علاقہ کے کئی لوگوں نے کانگریس پارٹی کا دامن تھاما، اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلع صدر پنکج ڈوگرہ نے کہا کہ مرکزی سرکار نے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے روزگار دینے، مہنگائی کم کرنے اور رشوت خوری کے نام پر لوگوں سے ووٹ حاصل کئے گئے ہیں اور آج مہنگائی، بے روزگاری، رشوت خوری عورج پر ہے اور جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح سے بھاجپا جماعت نے لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کئے ہیں۔اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے ان کے رویے کو دیکھ لیا ہے اور آہستہ آہستہ پھر لوگ کانگریس سیکولر سوچ کے ساتھ جوڑنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ عوام کو معلوم ہو گیا ہے کہ ترقی اگر کر سکتی ہے تو وہ گانگریس پارٹی ہے۔تاہم اجلاس میں اس موقع پر ضلع جنرل سیکرٹری کاجل راجپوت، نائب نریندر گجھوریہ، او بی سی ضلع صدر راجنیش بھسوترا ، جنرل سیکرٹری بھود راج، کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے اور لگ بھگ ساٹھ کے قریب لوگوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا