’آج ہم شرمندہ ہیں ‘

0
0

ہمیں ووٹ دیے تھے کسی امید پر عوام نے لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں : اقبال کوہلی
منظور سمسھال
بھلیسہ ؍؍ ضلعی ترقیاتی کونسل ممبر محمد اقبال کوہلی نے پریس بیان میں بات کرتے ہوئے کہ عوام نے ہمیں کسی امید پر ووٹ دیے تھے لیکن آج ہم شرمندہ ہیں لیکن ہم خود مجبور ہیں کہ ہماری کوئی بھی سنوائی نہیں ہو رہی ہے ہمارے ساتھ جو سرکار نے وعدے کیے تھے وہ ہمیں دیکھنے کو آج تک نہیں ملے عوام کی مجبوری دیگر تمام پریشانیوں کا حال دیکھ کر ہم مجبور ہو جاتے ہیں ہم کیسے عوام کی خدمت کرے کہیں علاقوں میں بہت ہی مشکلات کا سامنا دیکھنے کو ملا طوفانی بارش سے غریب لوگوں کی فصلیں بھی تباہ اور برباد ہو گئی غریب لوگ آس امید پر ہمارے پاس آئیں لیکن ہم بات کرنے سے بھی شرمندہ ہوجاتے ہیں کہ کب تک عوام کو حوصلہ افزائی دیتے رہے گیے اور اور زمینی سطح پر ان لوگوں کو کچھ بھی فائدہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے ہم نے سرکار سے کئی بار کہا کہ جس مقصد کے لیے ہمیں عوام نے ووٹ دیے تھے اور عوام سے بہت وعدے کئے تھے لیکن آج ہم صرف ان کے دکھ اور سکھ میں حاضر ہورہے ہیں لیکن ان کی مدد نہیں کر رہے ہیں جب ہمیں سرکار کی طرف کوئی بھی اسکیم نہیں مل رہی ہے کب تک ہم لوگوں سے جھوٹے وعدے کرتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا