فوج نے کشتواڑ میں نوجوانوں کے لیے بھرتی سے پہلے کی تربیت کا اختتام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر کا کشتواڑ ضلع ثقافتی، تعلیمی اور سیاحتی مقام کے ایک مرکز کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے علاقے میں دہشت گردی میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ کشتواڑ کے نوجوانوںکی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے، ہندوستانی فوج نے 25 نومبر 2021 سے 03 فروری 2022 تک بھرتی سے پہلے کی تربیت کا انعقاد کیا۔اس دوران کشتواڑ کے مختلف علاقوں سے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے مختلف وردی پوش افواج میں داخلے کے لیے تربیت میں شرکت کی۔تاہم تربیت میں بھرتی کے مختلف پہلوؤں بشمول دستاویزات، جسمانی ٹیسٹ، طبی ٹیسٹ اور تحریری امتحان کی عملی معلومات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔واضح رہے ملک میں کووڈ19 میں اضافے کی وجہ سے معطلی کے بعد ہندوستانی فوج اور دیگر وردی پوش افواج کی بھرتی ریلیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ وہیںہندوستانی فوج کا یہ اقدام نوجوانوں کو بھرتی ریلیوں کے لیے بہتر طریقے سے تیار ہونے میں مدد دے گا اور انہیں اعتماد کے ساتھ ریلیوں تک پہنچنے کے قابل بنائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا