کہا علیحدہ ڈویژنوں کا قیام جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کیلئے ہو
لازوال ڈیسک
جموںپی ڈی پی نے ریاست کے خبطہ پیر پنجال اور چناب کیلئے علیحدہ ڈویژنوں کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست کیلئے مختلف خطوں کیلئے مختلف لاٹھیوں کو اپنا نہیں سکتی ۔اس سلسلہ میں پارٹی ہیڈ کوارٹر جموں میں پارٹی نائب صدر عبدالحمید چوہدری نے کہا کہ لداخ کو صوبے کا درجہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے خطے میں ترقی کی ایک نئی روح قائم ہو گی چوہدری حمید نے مزید کہا کہ پارٹی ایک طویل عرصہ سے پیر پنجال اور چناب کیلئے بھی صوبے کے درجے کی مانگ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیر پنجال اور چناب کو صوبے کا درجہ دیا جائے تاکہ یہ علاقہ جات بھی برابر کی ترقی کر سکیں ۔موصوف نے کہا کہ ان دونوں خطوں میں کئی ایسے علاقہ جات ہیں جہاں آج تک بھی سڑک نہیں جا سکی اور لوگ دنوں تک کا پیدل سفر کرتے ہیں جبکہ ان خطوں میں کئی ایسی جگہیں جو موسم سرما میں بہرونی دنیا سے منقطع رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیر پنجال اور چناب کو صوبوں کا درجہ فراہم کرنے سے بے روزگاری جیسے معاملات کا ازالہ ہو سکے گا ۔اس موقع پر پی ڈی پی لیڈر ایف سی بھگت جنرل سیکریٹری، ماسٹر تصدق حسین سابق ایم ایل سی، آر کے بالی، دیپک ہانڈا، راجندر منہاس، بلبیہر سنگھ و دیگران موجود تھے۔