پلوامہ کے لاسی پورہ میں چوروں نے دو درجن بھیڑ بکریاں چرالیں

0
0

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں دوران شب نامعلوم چوروں نے قریب دو درجن بھیڑ بکریاں چرا لیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے کہرون لاسی پورہ گاؤں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چوروں نے ایک ٹین شڈ سے کم سے کم دو درجن بھیڑ بکریاں چرالیں۔

مویشیوں کے مالک محمد یعقوب بٹ نے یو این آئی کو بتایا کہ ہمارے ایک رشتہ دار کی موت واقع ہوئی تھی اور ہم وہیں تعزیت کے لئے گئے ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا