نگروٹہ میں فوجی کی لاش لٹکی ہوئی ملی

0
0

پولیس نے باریک بینی سے چھان بین کی شروع
سی این ائی
سرینگر ؍؍ نگروٹہ جموں میں سنیچر وار میں ایک فوجی اہلکار کی لاش پُر اسرار طور پر پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں۔ نگروٹہ میں تعینات ایک فوجی کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔ 72 انجینئرنگ نگروٹہ میں تعینات سپاہی کی شناخت گرباز سنگھ (27) ساکن سوبرا ترن تارن پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال، پولیس نے ایک کیس درج کر لیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی ایم سی جموں کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابتدائی طور پر پولیس کو شبہ ہے کہ یہ خود کشی کا معاملہ ہے تاہم اس حوالے سے تمام حقائق جاننے کیلئے باریک بینی سے چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا