سترہ پنچائتوں پے مشتمل تحصیل پوگل پرستان کو نظر اندار کرنا نا انصافی :بی ڈی سی چیئرمین بالی
محمّد انیس شیخ
پوگل پرستان ؍؍تحصیل پوگل پرستان میں بلاک چیئرمین اکھڑہال کرلیپ سنگھ بالی کی قیادت میں کیا گیا۔ اس موقعہ پر پوگل پرستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ بھی شریک ہوئے اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کو چیئرمین کے سامنے کے روبروکئے ۔دوران اجلاس چیئرمین کرلیپ سنگھ بالی نے جہاں ایک طرف ضلع رام بن کے کچھ علاقوں کو ایمبولینس سروس فراہم کرانے میں ضلع انتظامیہ رامبن کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے کہا کہ سترہ پنچایتوں پے مشتمل بڑے علاقے تحصیل پوگل پرستان کو نظر انداز کرنا یہاں کی عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔انہوں نے کہا تحصیل پوگل پرستان میں بہت سارے ہیلتھ سینٹر موجود ہیں ۔جس میں پی ایچ سی اکھڑہال، ہیلتھ سینٹر کنڈہ، ہیلتھ سینٹر مرنال ، ہیلتھ سینٹر درزی پورہ، پرائمری ہیلتھ سینٹر آلنباس، ہیلتھ سینٹر سینابتھی شامل ہے اور یہ سب سینٹرز پوگل پرستان کی دور دراز چوٹیوں پے واقع ہے جن کے لئے ایمبولینس نہ ہونا ضلع انتظامیہ رام بن کی طرف سے سراسر نا انصافی ہے۔میٹنگ میں پوگل پرستان کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا اور ضلع چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی ہمارے ان دور دراز علاقوں کی طرف دھیان دینا چاہئے اور یہاں کے ان پسماندہ علاقوں کی طرف توجہہ دینے کی ضرورت ہے۔