جموں کشمیر بینک برانچ اکھڑال میں عوام پریشان

0
0

اپنے ہی پیسے لینے کے لئے گھنٹوںانتظار کرنا پڑھتا ہے
سجادرونیال
رام بن ؍؍ضلع رام بن تحصیل پوگل پرستان کے تحصیل ہیڈگواٹر اکھڑال بینک برانچ کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پیسے نکالنے غرض سے گھنٹوں قطاروں میںکھڑے رہے
واضح رہے کہ تحصیل پوگل پرستان میں واحد ایک بینک برانچ دستیاب ہونے کی وجہ سے حسب معمول جموں کشمیر بینک برانچ کے باہر لوگوں کو بھاری تعداد میں کھڑے پایا جانا ایک معمول اور وطیرہ بن چکا ہے ۔ اس سلسلے میں مستورات کو بہت سی پریشانیوں گزرنا پڑتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا تحصیل پوگل پرستان کے گرد و نواح سے تقریباً 10 کلومیٹر کی مصافت تہہ کرنا کے بعد بھی تین تین گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہنا ایک روز مرہ کا معمول بن چکا ہیلوگوں 500-1000 روپے نکالنے کے لیے جیب سے پانچ سو روپے آنے جانے میں صرف کرنے بعد بھی وقت پر پیسہ نہیں نکل پاتا ہے جس وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔تحصیل پوگل پرستان کے مقامی لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ دو سال سے دو بینک برانچوںکے حوالہ سے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن زمینی سطح پر ان کو ابھی تک کھولا نہیں گیا ہے۔ دو روز ویکینڈ لاک ڈائون کے بعد لوگوں نے ضروریات کے پیش نظر پیسہ نکالنے کے لیے جموں کشمیر بینک برانچ اکھڑال کا رخ اختیار کیا جس کے نتیجہ میں لوگوں کو لگاتار تین تین گھنٹوں تک انتظار کرنے کے بعد بھی پیسہ حاصل نہ ہو سکا۔لوگوں نے تین ٹائر سسٹم کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہوئے کہا کہ یہ نظام فرسودہ نظام ہے جس کے زریعے سے آج ڈیجیٹل انڈیا زمانے میں بھی بینک پرانچ کا کوئی متبادل حل نہیں ہو پاتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا