ایس ڈی پی او عبد الحمید سبکدوش

0
0

پولیس اسٹیشن درہال ملکاں میں الوداعی تقریب کا انعقاد
زبیر ملک
درہال ؍؍پولیس اسٹیشن درہال ملکاں میں ایس ایچ او ظفر آمین کی قیادت میں پولیس محکمہ نے چوہدری عبدالحمید جو کہ ایچ ڈی پی او تھنہ منڈی ودرہال تھے۔کی نوکری سے سبکدوشی الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقعہ پر ایس ایچ او در ہال نے کہا کہ حمید صاحب ایک جرات مند اور ایماندار آفیسر تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی جو بھی سروس کی ہے وہ ایگزیکٹیو پولیس میں ہی کی ہے اسی طرح اس سے قبل بھی وہ دو بار ایس ایچ۔او۔ راجوری سٹی تھانہ میں رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جب وہ ڈی ایس پی بنے ہیں تو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری ڈیوٹی سر انجام دی ۔ بعدازاںتبدیل ہوکر وہ جموں ایئرپورٹ پر بی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں اس ناگوار دور میں بھی انہوں نے اپنی ڈیوٹی 31سال باعزت طریقے سے سرانجام دے کر آج ہم سے الوداع ہو رہے ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا