اعوان دبئی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کیلئے مدعو
ماجد چوہدری
پونچھ ؍؍ ضلع پونچھ کے بلاک لسانہ کے گاؤں کلائی سے تعلق رکھنے والے محمد فرید اعوان راز نے عالمی سطح پر پونچھ کا نام روشن کیا ہے۔ گزشتہ روز ہم سے بات کرتے ہوئے راز نے کہا ہے کہ میرے والدین کی دعاؤں کے صدقے میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے اور اگر والدین کی شفقت اور دعائیں ساتھ نہ ہوتی تو میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا۔آج میں جو بھی کام کررہا ہوں یہ میرے والدین کی دعاؤں کا صلہ ہے۔
موصوف نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس بین الاقوامی سطح پر ہوگی، تمام ممالک کے نوجوان اس میں حصہ لیں گے، میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھ ناچیز کو اس موقع پر کچھ لب کشائی کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔یہ کانفرنس عرب امارات میں 22-23 تاریخ کو منعقد ہوگی، اس میں بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں کے مستقبل پر بات ہوگی، مجھے اپنے ملک ہندوستان کی قیادت کرنے کا موقع ملا، ہمارے ملک کے چار نوجوان اور بھی میرے ساتھ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔یہ کانفرنس دبئی میں ہوگی جس میں عالمی شہرت یافتہ حضرات نمائندگی کریں گے۔ موصوف نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے ملک کے نوجوانوں کو یہ پیغام دوں گا کہ زندگی میں کبھی بھی اور کوئی بھی مشکل آئے تو ہار نہیں ماننی چائیے ، حالات کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں ، نہ کہ حالات کے آگے جھک جائیں ، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن یہ ہم سے پہلے جتنے بھی لوگ کامیاب ہوئے ہیں ان کا ایک ہی مشن تھا کہ زندگی میں آگے بڑھتے رہیں تبھی کامیاب ہوں گے۔خاص طور پر ہماری نوجوان نسل کو بھی نشہ آور اشیاء کو چھوڑ کر ایسے پروگرام میں شرکت کرنے کی ضرورت ہے ۔