یو این این
جالنہ ´//پچھلے دنوں جمعیةعلماءمہاراشٹر کے انتخاب کے بعد جو ناگفتہ بہ حالات اور نا خوشگوار واقعات رونما ہوئے اس سے جمعیة علماءکے متعلقین دل گرفتہ تھے،لیکن اس کے بعد صوبائی جمعیة کے عہدیداران و اکابرین نے جس درجہ تحمل ،ایک دوسرے کااحترام جمعیة کے مفاد میں ملحوظ رکھا خصوصاً حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے ممبئی تشریف لانے کے بعد اور ان کے مشورہ و ایماءکو جس انداز سے ہمارے صوبائی جمعیة کے ذمہ داروں نے خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کیا اور تمام اختلافی امور کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حضرت والا کے حکم پر عمل کیا یہ طرز عمل تمام تحریکوں اور دینی جماعت کے لئے قابل تقلید ہے۔مولانا سید نصر اللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیةعلماءمراٹھواڑہ کی خبر کی بموجب مراٹھواڑہ جمعیة علماءکا وفد پرسوں ممبئی آیا ،جس میں مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیةعلماءمراٹھواڑہ،مولانا سید نصر اللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیةعلماءمراٹھواڑہ ،حافظ عبد العظیم نائب صدر جمعیةعلماءمراٹھواڑہ ،قاری عبد الرشید حمیدی صدر جمعیةعلماءضلع پربھنی ،عبد القدیر مولانا رکن عاملہ جمعیةعلماءمراٹھواڑہ ،مولانا شعیب القاسمی جوائنٹ سکریٹری جمعیةعلماءشہر اورنگ آباد موجود تھے۔اس وفد نے صوبائی جمعیةکے بزرگوں سے ملاقات کی اور ان کے اس موجودہ قابل تحسین طرز عمل اور جمعیةعلماءکے مفاد میں آپس میں ارتباط و خلوص سے خوش ہوئے ان کا استقبال کیا ،ان حضرات نے گلزار احمد اعظمی سربراہ قانونی امداد کمیٹی مہاراشٹر ،مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیةعلماءمہاراشٹر ،مولانا مفتی حفیظ اللہ قاسمی ،ناظم تنظیم جمعیةعلماءمہاراشٹر کا جمعیةعلماءکے دفتر میں شال پوشی کے ذریعہ استقبال کیا گیا ۔بعدہ علاقہ کے در پیش مسائل پر مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا گیا ،نیز علاقہ مرٹھواڑہ میں کیسے جمعیةعلماءکو مضبوط و مستحکم کیا جائے اس کے لئے مشورہ ہوا،نیز اکابرین جمعیة کو اپنے علاقہ میں مدعو کرکے مناسب دعوتی و اصلاحی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ایسی اطلاع قاری عبد الرشید حمیدی ناظم شعبہ نشر و اشاعت جمعیةعلماءارشد مدنی مراٹھواڑہ نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے ۔