عوام اور ملک کے ساتھ غداری

0
0

حکومت نے پیگاسس میں عوامی پیسے کا غلط استعمال کیا: کانگریس
یو این ائی
نئی دہلی ؍؍ کانگریس نے کہا ہے کہ جاسوسی کے لئے عوام کے پیسے کا غلط استعمال کرتے ہوئے پیگاسس میں حکومت نے پارلیمنٹ میں اپنی غلط اطلاعات دی ہیں لیکن اب حقیقت سب کے سامنے آ گئی ہے اور حکومت کو اب جواب دینا پڑے گا۔راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے اور کانگریس کے میڈیا سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے پیگاسس جاسوسی معاملے میں جس طرح سے عوام کا پیسہ برباد کیا ہے وہ غداری ہے۔ اس کے ذریعے حکومت نے ملک میں سیاستدانوں، ججوں، صحافیوں اور دیگر کی جاسوسی کی ہے۔انہوں نے اسے سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اسے ملک کے عوام کے ساتھ غداری قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے کی جامع سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ کانگریس اس معاملے میں حکومت سے پارلیمنٹ میں جواب طلب کرے گی اور پارلیمنٹ میں اس کی وضاحت دینی ہوگی۔مسٹر سرجے والا نے بتایا کہ حکومت نے 2017 میں اسرائیل سے یہ ٹیکنالوجی خریدی تھی اور اس کی وجہ سے اس عرصے کے دوران قومی سلامتی کونسل کا بجٹ 33 کروڑ روپے سے بڑھ کر 333 کروڑ روپے ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موبائل فون پر بھی استعمال ہوتا تھا جس کے ذریعے جاسوسی کرنے کے لئے لوگوں کی سرگرمیوں کی مکمل تفصیلات حکومت تک پہنچتی تھیں۔مسٹر سرجے والا نے بتایا کہ مودی حکومت نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، ان کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، کرناٹک کے سابق وزرائے اعلیٰ سدارامیا، کمار سوامی، سابق بی جے پی وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا، بی جے پی کی کابینہ کے وزیروں پر پرہلاد سنگھ پٹیل، ان کی اہلیہ اور ان کے دفتر کے اراکین کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو اور ان کی اہلیہ، ان کی او ایس ڈی، محترمہ اسمرتی ایرانی، ان کے دفتر کے اراکین کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی، وشو ہندو پریشد لیڈر پروین توگڑیا کے علاوہ بہت سے دوسرے سمیت کئی دیگر کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں، الیکشن کمشنروں، سی بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک ورما اور ان کی اہلیہ اور خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ بی ایس ایف کے سربراہ کے کے شرما، آئی جی جگدیش میتھانی، را کے افسر جتیندر کمار اوجھا، ان کی اہلیہ کرنل مکل دیو، کرنل امیت کمار سمیت دیگر کئی افسران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ حکومت کی جاسوسی کی فہرست میں نامور وکیل، سماجی کارکن، صحافیوں کے ساتھ ساتھ دی ہندو، انڈین ایکسپریس، ہندوستان ٹائمز، انڈیا ٹوڈے، دی وائر، اکنامک اینڈ پولیٹیکل ویکلی، ٹی وی 18، دی ٹریبوئن، ا?ؤٹ لک، ڈی این اے، نیوز کلک، فرنٹیئر ٹی وی جیسے کئی میڈیا ادارے بھی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا