ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 165.04 کروڑ سے متجاوز

0
0

نئی دہلی، // ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی ویکسین لینے والوں کی تعداد 165.04 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 لاکھ 72 ہزار 766 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 165 کروڑ چار لاکھ 87 ہزار 260 افراد کوویکسین دی جاچکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 35 ہزار 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 لاکھ 4 ہزار 333 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.91 فیصد ہے۔ یومیہ ایکٹیو کیسز کی شرح 13.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران تین لاکھ 35 ہزار 939 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار 710 افراد جان لیوا کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اوریہ شرح 93.89 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 17 لاکھ 59 ہزار 434 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اس کی مجموعی تعداد 72 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار 705 ہوچکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا