یو این آئی
نئی دہلی؍؍ سرکاری شہری ہوابازی کی کمپنی ایئر انڈیا ا?ج سے ملک کے اہم صنعتی گروپ ٹاٹا سنس کے حوالے ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں ڈس انویسٹمنٹ کا عمل بھی پورا ہوگیا ہے۔وزارت خزانہ کے تحت سرمایہ کاری دیکھنے والی اورڈس انویسٹمنٹ اینڈ پبلک اسٹیٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ڈی ا?ئی پی اے ایم)نے ا?ج ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس لیمیٹید(اے ا?ئی ایکس ایل)کے صد فیصد اور اے ا?ئی ایس اے ٹی ایس کی 50 فیصد حصہ داری ٹاٹا سنس کے مکمل مالکانہ حق والی کمپنی ٹیلیس پرائیویٹ لیمیٹیڈ کو سونپ دی۔ اس کیلئے ٹاٹا سنس نے حکومت کو نقد 2700 کروڑ روپے دئے ہیں۔ٹاٹا کو ایئر انڈیا اور اس کی معاون کمپنی اے ا?ئی ایکس ایل کے 15300 کروڑ روپے کا قرض بھی چکانا ہے۔اس شیئر کی منتقلی سے پہلے ٹاٹا سنس کے صدر این چندر شیکھرن نے ا?ج صبح وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔اس سلسلے میں وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔11اکتوبر 2021 کو ٹاٹا کی کمپنی ٹیلیس پرائیویٹ لیمیٹیڈ اس سرمایہ کاری کیلئے کامیابی بولی لگانے والی کمپنی بن کر ابھری تھی۔ شیئر خرید سودے پر گزشتہ 25 اکتوبر کو دستخط کئے گئے تھے۔ اس کے بعد مختلف ریگولیٹریوں کی منظوری ملنے کے بعد ا?ج ان کمپنیوں کا کنٹرول ٹاٹا گروپ کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع پر ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا اور چیئرمین این چندرشیکرن نے حکومت اور اس عمل میں شامل مختلف محکموں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسٹر چندر شیکرن نے کہا کہ وہ ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ میں واپس لانے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور اسے عالمی معیار کی ایئر لائن بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے ٹاٹا گروپ میں ایئر انڈیا کے ملازمین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ٹاٹا سنز کے جے آر ڈی ٹاٹا نے ایئر لائن شروع کی تھی اور اس کمپنی کے طیارے نے پہلی پرواز 15 اکتوبر 1932 کو بھری تھی۔ ملک کی آزادی کے بعد اس ایئر لائن کو نیشنلائز کر دیا گیا اور اس کا نام بدل کر ایئر انڈیا کر دیا گیا تھا۔