یو این آئی
نئی دہلی؍؍ لوک سبھا صدر اوم برلا نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے ا?ج یہاں لوک سبھا کے موبائل ایپ ’ڈیجیٹل پارلیمنٹ‘ کا افتتاح کیا۔مسٹر برلا نے اس موبائل ایپ کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے 73 سال کے سفر کے دوران ہمارا پارلیمانی نظام مسلسل بہتر ہوا ہے۔ ہماری خودمختار پارلیمنٹ نے شہریوں کو قانونی نظام سے جوڑنے کیلئے متعدد پہل کی ہیں۔ٹی وی پر ایوان کی کارروائی کے لائو براڈکاسٹ سے لے کر ا?ج ’ ڈیجیٹل پارلیمنٹ‘ ایپ اسی سمت میں خودمختار قدم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے پالیسی ساز فیصلوں سے عام لوگوں کو مطلع کرانا جہاں مفاد عامہ کو پرپابند قانون ساز کا فرض ،وہیں حکومت کے کامون کی معلومات رکھنا ذمہ دار شہری کی پہچان ہے۔ڈیجیٹل پارلیمنٹ ایپ اس جامع مقصد کو پورا کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کی بحث سے لے کر آئندہ بجٹ تک اب اس ایپ پر دستیاب ہوں گے۔لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ‘ڈیجیٹل پارلیمنٹ’ ایپ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کا براہ راست نشریات، ایوانوں کے روزمرہ کے کام کے بارے میں معلومات کے ساتھ ساتھ ایوان کی میز پر رکھے جانے والے خط کے ساتھ 1947 سے اب تک کے بجٹ پر بحث بھی دستیاب ہیں۔ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے آپ اپنے موبائل اسکرین پر مرکزی بجٹ 2022 کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ سکتے ہیں۔یہ موبائل ایپ ورچوئل میڈیم کے ذریعے ممبران، کارروائی، سوال و جواب، بلیٹنز، مباحثوں، کمیٹیوں، بلوں اور دیگر قانون سازی اور پارلیمانی دستاویزات کے ساتھ لائبریری آف پارلیمنٹ، پارلیمنٹ ہاؤس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ تمام اراکین پارلیمنٹ کے رابطے کی تفصیلات کے ساتھ مکمل تعارف اور اہم ٹیلیفون نمبرز کی ڈائرکٹری بھی شامل کی گئی ہے۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کے ملازمین کی بڑی تعداد میں کورونا کا شکار ہونے کے پیش نظر یہ ایپ کافی کارآمد ثابت ہوگا۔