خطہ پیر پنچال کو نظر انداز کرنا غلط ہوگا : راجوری کانگریس
عمرارشدملک
راجوری سابقہ وزیر اور کانگریس کے ضلع صدر راجوری شبیر خان نے لداخ کو صوبہ کا درجہ دینے کے فیصلے کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر انتظامیہ کو چاروں طرف نظر برابر رکھنی چاہیے کیونکہ راجوری اور پونچھ ایک پچھڑا ہوا خطہ ہے اور ہر لحاظ سے نظرانداز رکھا گیا ہے اور راجوری پونچھ کی عوام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لئے اپنا اہم رول بھی ادا کیا لیکن پھر بھی ہر طر ح کی سہولیات سے دور رکھا گیا ۔ شبیر خان نے کہا کہ لداخ کو صوبے کا درجہ دینے سے ہم خوش ہوئے لیکن راجوری پونچھ کو بار بار نظر انداز کرنا غلط ہوگا کیونکہ صرف ووٹ بینک سیاست کے لئے ڈیولپمنٹ نہیں ہونی چاہیے بلکہ ضرورت کے حساب سے ڈیولپمنٹ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خطہ پیر پنچال کی عوام اور تمام سیاسی لیڈران متحد ہوجائے اور اپنے خطے کے حقوق کے لئے جدوجہد کا آغاز کرئے تاکہ ہمیں بھی اپنے حق مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار ہمیں دھوکہ دیا جاتا رہا ہے اور اس بار بھی ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا ہے ہم کسی کودینے کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہم سے ہمارے حق کو دور رکھنا غلط ہے اس لئے گورنر انتظامیہ خطہ پیر پنچال کو لداخ کی طرز پر صوبہ بنائے تاکہ یہاں بھی ڈیولپمنٹ کا آغاز شروع ہوسکے اور بے روزگاری پر بھی کنٹرول کیا جاسکے ۔