منڈی میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد

0
0

نیشنل کانفرنس انتظامیہ کو عوام کے گھروں تک پہنچانے کی خواں رہی ہے:اعجاز جان
لازوال ڈیسک
پونچھیوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجاز جان نے یہاں خطہ چناب اور پیر پنجال کو صوبے کا درجہ دینے کی افادیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس ضمن میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے جاری بیان کی سراہنا کی ۔جان نے یہاں حلقہ انتخاب حویلی پونچھ کے علاقہ منڈی میں ایک عوامی اجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس انتظامیہ کو عوام کے گھروں تک پہنچانے کی خواں رہی ہے تاکہ عوامی مسائل اور امنگوں کا ازالہ ہو سکے ۔جان نے پی ڈی پی اوربھاجپا اتحاد کے دور اقتدار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوا ہے۔اس موقع پر عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جان نے کہا کہ مسائل کو متعلقہ انتظامیہ تک پہنچایا جائے گا تاکہ بروقت ازالہ ہو سکے۔وہیں اجلاس میں اتولی ،منڈی اور سوراری سے کانگریس ،پی ڈی پی اور بھاجپا کے کئی کارکنان نے نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما جن کا اعجاز جان پارٹی میں خیر مقدم کیااور پارٹی کی بنیادی سطح پر مضبوطی کی امید جتائی۔اس موقع پر غلام احمد لون، اسحاق خان، عبدالاحد بٹ، محمد اکرم لون، چوہدری شبیر و دیگران نے اظہار خیال کیا جبکہ ریاض احمد لون، پرواز احمد، عبدالصمد، عبدالرشید ڈار، محمد رفیق مغل، عبدالحمید مغل، حاجی عبدالرشید، جہانگیر حسین ریشی، محمد عرفان و دیگران نے نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا