ضلع انتظامیہ نے بہتر کام کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے
سید نیاز شاہ
پونچھ//موٹر وہکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سڑک تحفظ ہفتہ کی مناسبت سے پونچھ میں کئی پروگرام منعقد کئے جن میں عوام ڈرائیوروںاور کنڈیکٹروں کو جانکار بنانے کے ساتھ ساتھ انکے لئے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرنا طالبِ علموں کےلئے سمینار اور مصوری کے پروگراموں کا انعقاد کر انہیں اور انکے زریعہ عوام کو جانکار بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر پروگرام میں شامل تھے ان پروگراموں کی آج آخری نشست ڈاک بنگلہ پونچھ میں منعقد ہوئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادوو ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال اے آر ٹی او پونچھ نوڈل افسر ظہور احمد تانترے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شمولیت کی یہاں پر منعقدہ پروگرام میں سر سید ایجوکیشن مشن کے چیئر مین سرفراز میر اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود اس سڑک تحفظ ہفتہ کے دوران محنت و لگن سے کام کرنے والے افسران و ذمہ داران کو محکمہ کی جانب سے بنائے گئے سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی موصوف نے تقسیم کئے۔