ہیلتھ بلاک کنڈی میں ویکسی نیشن کرنے کی مہم لگاتار جاری

0
0

سید زاہد
بدھل ؍؍پوری دنیا میں پھر سے وبائی بیماری نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے وہیں ڈاکٹر اپنے دل محنت سے لوگوں کی جانوں کو بچانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ سردی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے موسم کی صورتحال بدلتی رہتی ہے پیر پنجال کے آر پار ایک بار پھر تازہ برف باری جس میں شدید سردی میں شدید اضافہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی سڑکوں پر بند ہے جہاں لوگ اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں وہی ہیلتھ بلاک کنڈی کی ٹیم گھر گھر جا کر 15 سے 18 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے میں کامیاب ہوتی جا رہی ہے ۔بلاک کنڈی میں جگلانو ،بدھل سموٹ ،پھلنی موڑا ،دراج کنڈی، بلاک گردونواح کے علاقوں میں ہیلتھ ٹیم کنڈی برپور محنت سے گھر گھر جاکر ویکسن لگا رہی ہے۔ ایک سے دو فٹ برف کے بیج بلاک کنڈی کی ٹیم اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے نبھانے کے لیے کوشش میں جٹی ہے۔ ڈاکٹر اقبال ملک بی ایم او کنڈی نے تفصیل سے بتایا کہ ہماری ہیلتھ ٹیم کنڈی کی ہر ممکن کوشش ہے کہ لوگوں کو ویکسین گھر جا کر لگائی جائے جس سے لوگ برف اور بارش میں سکول یا ہیلتھ سینٹر پر نہیں پہنچ سکتے اس لئے ہماری ٹیم ہر گھر میں جاکر ویکسین لگانے کا کام کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا