سرفرازقادری
مینڈھر؍؍گذشتہ شب کو حاجی ڈاکٹر محمد مقبول کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر محمد مقبول اور ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔صدائے دل سو شل میڈیا ٹیم کے سرپرست وحید صدیقی نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔صدائے دل ٹیم کے جملہ ممبران نے بذریعہ تحریر غمزدہ کنبہ کے ساتھ اظہار تعزیت وہمدردی کی۔انہوں نے پریس بیان میں کہا کہ مرحومہ بہت ساری خوبیوں کے مالک تھیں، صوم و صلوۃ کی پابند۔ نیک فطرت خاتون تھیں۔صدیقی نیان کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوکہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو اس حادثے پر صبر عطاء فرمائے۔ان کی سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے ،اہل خانہ،متعلقین،محبین کو اس حادثے پر صبر عطاء فرمائے اور صبرپر اجر عظیم عطاء فرمائے۔