تھنہ منڈی علاقے میں سخت پابندیاں عائد کی گئیں
عمران خان
تھنہ منڈی ؍؍سول اور پولیس انتظامیہ ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کیا گیا۔ لاک ڈاؤن پورے سب ڈویژن تھنہ منڈی میں نافذ کیا گیا تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی ایم تھنہ منڈی وکاس دھر، تحصیلدار تھنہ منڈی ساحل علی شاہ، ایس ڈی پی او حمید چوہدری اور ایس ایچ او تھنہ منڈی شوکت حسین لاک ڈاؤن کے مناسب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے میدان میں رہے۔ شدید سردی کے دوران انہوں نے کسی چیز کی پرواہ کیے بغیر مختلف علاقوں کا دو رہ کیا۔ مزید برآں اس بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے اعلان بھی کیا گیا اور عوام نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ سب ڈویژنل انتظامیہ کووڈ کیسز میں کسی بھی اضافہ سے بچنے کے لیے ہر چیز کو مناسب احتیاط کے ساتھ لے رہی ہے۔ جیسا کہ وہ پہلے ہی مختلف علاقوں میں مختلف ٹیمیں تعینات کر چکے ہیں تاکہ CAB کے مناسب نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہے جس پر عوام ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کر سکتی ہے۔