کورونا کی تیسری لہر میں شدت ،تحصیل کاہرہ میں ہفتہ وار لاک ڈائون

0
0

شاہ محمد ماگرے
کاہرہ ؍؍جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں لگاتار شدت کے چلتے ہفتہ وار لاک ڈائون کے بیچ خطہ چناب میں مکمل لاک ڈائون رہا۔ ہفتہ وار لاک ڈائون کے نفاذ کے نتیجے میں بازار سنسنان جبکہ سڑکیں ویران نظر آئی ہے۔ اسی دوران انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی اور صرف ان گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہو ئی جو لازمی خدمات سے وابستہ ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے بڑھتے پھیلائوکے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے تمام اضلاع میں ہفتہ وار کورونا کر فیو کا نفاذ عمل میںلایا گیا۔ کورونا کرفیو پر عملدر آمد کے بیچ جمعہ کی دوپہر دو بجے سے سے ہی خطہ چناب میں سخت ترین اقدامات اْٹھائے گئے ۔اور لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل روک لگانے کیلئے فورسز اور پولیس نے جگہ جگہ رْکاوٹیں کھڑی کررکھی ۔ کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اْٹھائے گئے اقدمات سے اگرچہ عام لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ضروری ہیں اورلوگ سرکارکے اس فیصلے پر اپنا بھر پور تعاون دینے کو تیار ہیں۔کورونا کرفیو کے چلتے لالچوک اور دیگر گردونواح کے علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بند رہی جبکہ تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند رہیں جبکہ غیر ضروری طور پر کسی کو بھی چلنے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ صرف لازمی اور ایمرجنسی خدمات کو پابندیوں سے باہر رکھا گیا ۔کورونا کرفیو کی وجہ سے سڑکوں اور کاروباری اداروں کو بند کرکے لوگوں کو اپنے گھروں تک ہی محدود کردیا گیا ۔ادھر کاہرہ میں بھی لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات کئے گئے جو ملحقہ علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کو قصبے میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں کورونا کرفیو کے باعث لوگ گھروں میں ہی محصور رہے۔ جبکہ سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ گھروں سے غیر ضروری طور پر کسی کو باہر آنے نہیں دیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا