مشکور احمد
جموں ؍؍جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر پسیاںہونے کی وجہ سے دونوں طرف گاڑیوں کو روکا گیا ۔ جبکہ چندر کوٹ رام بن کے مقام پر لمبی قطاروں میں گاڑیاں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں اور ان میں زیادہ مالدار گاڑیاں مالدار گاڑیوں میں سے سب سے زیادہ نقصان سبزی والی گاڑی، مرغہ والی گاڑی ،اور بھیڑ بکریاں جو لے کر سری نگر کی طرف جاتے ہیں ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور نقصان بھی انہیں گاڑی کو زیادہ تر ہوتا ہے۔ جموں سے سرینگر جاری ایک مرغہ والی گاڑی کو کافی نقصان ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ہائی وے کمپنی ناکام ہوچکی ہے نیشنل ہائی وے بنانے میں انہوں نے ہر طرف سے غلط کٹنگ ہونے کی وجہ سے ہر ٹائم لینڈپسیاں آتی رہتی ہیں ۔اس سلسلے میں فوری انتظامیہ کو اقدامات کی ضرورت ہے ۔