برف متاثرہ علاقہ جات میں بنیادی سہولیات کا فقدان،سروڑی نے کیا اظہار تشویش

0
0

کہا حکومت راشن، بجلی اور پانی کا بہتر انتظام کرے ،کئی علاقہ جات منقطع ہو چکے ہیں
لازوال ڈیسک
جموںسینئر کانگریس لیڈر و پارٹی نائب صدر غلام محمد سروڑی نے صوبہ جموں اور بالخصوص ڈوڈہ کے برف متاثرہ علاقہ جات کی عوام کے درپیش مسائل پر اظہار تشویش کیا ۔وہیں ضلع ڈوڈہ اور کشتواڑ سے کئی وفود نے سروڑی سے ملاقات کر کے انھیں بتایا کہ حلقہ انتخاب اندروال کی دور دراز کی اور بالخصوص برف سے متاثر ہوئی عوام راشن کی کمی محسوس کر رہے ہیں اور حکومت ان تک راشن پہنچانے میں ناکام ہوئی ہے ۔سروڑی نے کہا کہ بھاری برف باری سے سڑک راستے منقطع ہوئے ہیں اور عوام کو راشن پہنچانے کیلئے کوئی خاص انتظام نہ کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راشن کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے ۔موصوف نے اس دوران بجلی اور پانی کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے پی ڈی ڈی محکمہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ انتخاب اندروال میں پچیس ٹرانسفارمر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جن کی بحالی کیلئے کوئی انتظام نہ کئے گئے ہیں ۔سروڑی نے مزید کہا کہ کئی مرتبہ انتظامیہ سے اپیل کرنے کے بعد بھی عمل در آمد نہ ہوا اور دور دراز علاقہ جات میں ایک ٹرانسافرمر کو بدلنے اور نیا لگانے کیلئے پچاس ہزار روپئے وصول کئے جارہے ہیں جس کی تحقیق ہونی چاہئے ۔اس ضمن میں کانگریس لیڈر نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برف متاثرہ علاقہ جات جو ایک ہفتہ سے ریاست سے منقطع ہیں کیلئے بنیادی سہولیات کا بہتر انتظام کیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا