بارشوں اور برف باری سے عام زندگی کے ساتھ ساتھ بجلی کا نظام متاثر سردیوں میں تیل خاکی کی فراہمی یقینی بنائی جائے:عوام

0
0

بارشوں اور برف باری سے عام زندگی کے ساتھ ساتھ بجلی کا نظام متاثر
سردیوں میں تیل خاکی کی فراہمی یقینی بنائی جائے:عوام
ریاض ملک
منڈی؍؍خطہ پیر پنچال کے تمام تر بائی علاقوں میں صبح سے ہی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔جس کی وجہ عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ بجلی کا نظام بھی صبح سے شام دیر گئے تک درہم برہم رہاہے۔ پانی کی پائیپوں کی خستہ حالی سے اس برف باری کے دور میں عوام پینے کے پانی کی مشکلات سے دوچار ہے۔ اس حوالے سے کئی علاقوں کے لوگوں نے اپنی اپنی مشکلات کے حوالے سے بتایاکہ ساوجیاں میں کل سے ہی بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سڑکوں پر جما ہواکہرا تو ختم ہوگیا اور سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی۔لیکن دوبارہ سے اب برف باری سے پھر سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ اور اب سڑکوں پر برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوچکی ہے۔بجلی نظام بھی متاثر البتہ بجلی عملہ لگاتار کوششوں میں مصروف ہے۔اس کے علاوہ لورن چکھڑی بن ،ناگاناڑی ،بائیلہ اراں ،موربن ،فتح پور ،ہاڑی بڈھا ،براچھڑ ،سب ،بٹل کوٹ اور بیلابالا میں بھی تمام تر سہولیات متاثر ہوئیں ہیں۔لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں تیل خاکی کی فراہمی کا یقینی بنایاجائے۔ اس حوالے سے تحصیل انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے لوگوں نے کہاکہ برف باری کے ان ایام میں تمام تر سہولیات کو بہم رکھنے کے لئے عوام کا تعاون کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا