خطہ پیر پنچال میں ایک بار پھر شدید برفباری سے معمولات زندگی درہم برہم

0
0

سب ڈیژون بدھل کی بیشتر سڑکیں بند
وسیم احمد
بدھل؍؍خطہ پیر پنچال کے طول عرض میں ایک بار پھر بھاری برف باری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔وہیں آج صبح پانچ بجے کے قریب برفباری کا سلسلہ شروع ہوا وہیں تحصیل خواص کا زمینی رابطہ صدر مقام سے منقطع ہو چکا ہے ۔کوٹرنکہ سے خواص جانے والی سڑک پر پھسلن اور پسیاں گر آنے کی وجہ سے بند ہوگی ہے وہیں گوندا خواص پٹی نالہ میں پانی کی مقدار میں آضافہ ہونے کی وجہ سے تحصیل خواص دونوں طرف سے صدر مقام سے الگ تھلگ ہو گئی ہے ۔وہیں برفباری کے ساتھ بجلی کی بند ہوگئی ہے اور بجلی ڈھانچے کو بھی نقصان ہوا ہے اور بجلی بند ہونے کی وجہ سے کوٹرنکہ بدھل کے متعداد علاقوں راشن کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے ایل جی اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا جلد از جلد کوٹرنکہ بدھل کی سڑکوں آمد و رفت کے لیے بحال کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا