رقیق خان کی ایس ایس بی کے حال زار پر تنقید

0
0

جموںوکشمیرکے بھرتی اِداروں سے سے کرونا کے اختتام پر تک امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ
شیراز چوہدری

جموں ؍؍جموں کشمیر اپنی پارٹی یوتھ ونگ کے نائب صدر رقیق احمد خان نے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے اٹل رویہ کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ جس نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اومی کرون وکرونا مثبت کیسوں میں اضافے کے باوجودامیدواروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ خان نے پریس نام سے جاری بیا ن میں کہا کہ جموں وکشمیر میںجے کے ایس ایس بی کی طرف سے مختلف خالی آسامیوں کے امیدواروں کو امتحانات کے لئے ہزارو ں کی تعداد میں جمع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ اس وقت لوگوں کی زندگیاں بچائی جائیں انہوںنے کہا کہ بورڈ کے یہ جانتے ہوئے کہ معمولی غلطیوں سے بھی وائرس پھیل سکتا ہے بورڈ اپنے فیصلے پر اٹل ہے جوکہ قابل افسوس ہے انہوںنے کہا لیفٹیننٹ گورنر مداخلت کریں اور غیر ذمہ دار اہلکاروں اور جے کے ایس ایس بی کے چیئرمین کے رویے کے خلاف سخت کاروائی کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ امیدواروں کے مفاد میں صورتحال میں بہتری تک امتحانات کو ملتوی کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا