روپ نگرمیں اُجاڑے گئے کنبوں کو انتظامیہ گھرفراہم کرے:مولانا محمد سلطان نقشبندی
سرفرازقادری
مینڈھر ؍؍مرکزی جامع مسجد رضوان الایمان مینڈھر کے امام خطیب مولانا محمد سلطان نقشبندی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روپ نگر جموں کے سانہا کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک وقت وہ بھی تھاکہ سرکار غریب اور بے سہارا لوگوں کو کپڑا روٹی اور مکان دینے کا وعدہ کیا لیکن آج وہ وقت بھی آگیا جب جے ڈی اے نے مسلم سماج سے تعلق رکھنے والے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کے آشیانوں کو اجاڑ دیا اب حکومت کے وہ دعوے اور وعدے کہا ںگئے ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ مظلوموں پہ مظالم ڈہانے والی پالیسی پہ روک لگائے اور جے ڈی اے کی طرف سے اجاڑے گئے غریب اور بے سہارہ لوگوں کو جلد از جلد انصاف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر سر کار سب کے ساتھ برابرسلوک کا دعوی کرتی ہے تو پھر جموں کے اندر سینکڑوں کنال سرکاری زمینیں بڑے بڑے اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں کے پاس ہے ان کو کیوں نہیں چھیڑا جا رہا ہے ہم اس کو سرکار کا ظلم کہیں یا کچھ اور جو انہوں نے غریب لوگوں کے ساتھ کیا اور ان غریب لوگوں کو ٹھٹھرتی ہوئی سردی اور کرونا وائرس کے وقت چھت چھین کر بے یار و مددگار ٹھٹھرتی ہوئی سردی میں تڑپتے ہوئے کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا آخر وہ بھی تو انسان ہیں انہیں بھی ہماری ہی طرح سردی لگتی ہے اتنا بڑا کیا گناہ ہوگیا جو ان پہ اتنا بڑا ظلم کیا گیاہے انہوں نے کہاکہ جب بھی کوئی قانونی مسلہ در پیش آتاہے تو صرف اور صرف غریب عوام کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں کو پوچھتاتک نہیں ہے کیا قانون صرف غریبوں کے لیے ہے یاکہ ہر ہندوستانی کے لیے اگر صرف غروبوں کے لیے ہے تو پھر ٹھیک ہے اگر ہر بھارتی کیلیے ہے تو پھر سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے گزشتہ دنوں جو جے ڈی اے نے جموں میں گجر بکروال طبقہ کے لوگوں سے غیر انسانی سلوک کیا وہ ناقابل برداشت ہے ۔