گیا ، // بہا رمیں گیا ضلع کے بودھ گیا تھانہ علاقہ میں ایک ہوٹل میں چھاپے ماری کر کے پولیس نے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرکے 15 افراد کو گرفتار کیاہے ۔
سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آدتیہ کمار نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر ہوٹل میں چھاپے ماری کی گئی ۔ اس دوران مالک سمیت 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
معاملے میں موقع پر سے لڑکیوں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے ۔ ریکٹ اور اس سے منسلک افراد میں کئی سفید پوش اور گیا شہر کے ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ان کی بھی شناخت کر کے آگے کی کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہوٹل میں مختلف کمروں سے تمام کو گرفتار کیا گیاہے ۔
مسٹر کمار نے بتایاکہ کولکاتا سے جسم فروشی کے لئے لڑکیوں کو کانٹریکٹ پر لایاجاتا تھا۔ سبھی ملزمین کے خلاف بودھ گیا تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ شراب کی سپلائی کرنے کے معاملے میں بھی تین دیگر لوگوں کو گرفتار کیا گیاہے ۔