ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے سی اے بی کے نفاذکے لئے بازارا کا مائنہ کیا۔

0
0

ضلع میں کوویڈ کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی
عمرارشدملک
راجوری ؍؍ضلع میں کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافے کے درمیان ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری محمد اسلم کے ہمراہ آج راجوری شہر کا دورہ کیا تاکہ کورونا کے مناسب رویے کے نفاذ کا پہلے سے جائزہ لیا جا سکے۔ اے سی آر طاہر مصطفی ملک، تحصیلدار راجوری محمود خان، ڈی آئی او نریندر کمار اور دیگر افسران بھی ڈی سی کے دورہ کے دوران ان کے ہمراہ تھے۔معائنہ کے دوران ڈی سی نے سی اے بی کے نفاذ کی نگرانی کے لئے مارکیٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور پیدل چلنے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی نے ان سے کہا کہ وہ عوامی تحفظ اور صحت کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ چیکنگ کے دوران مسافروں میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ یہ معائنہ مختلف سرکاری ایڈوائزری اور گائیڈ لائنز اور کوویڈ 19 کے ایس او پیز جیسے ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لئے دیگر طریقوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا۔ ڈی سی راجوری نے کہا "معائنے کے دوران یہ دیکھا گیا ہے کہ قصبے میں تقریباً 80 فیصد لوگ کورونا کے متعلق پروٹوکول کی تعمیل کر رہے تھے”۔ انہوں نے کہا کہ 20 فیصد آبادی جو سی اے بی کی پابندی نہیں کر رہی ہے وہ باقی لوگوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے جو کووڈ ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں اور اس لئے ضرورت ہے کہ تمام لوگ کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کریں اور خطرناک انفیکشن کے خطرے سے بچے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع انتظامیہ ضلع میں کوویڈ کی تیسری لہر کو روکنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کر رہی ہے لیکن وقت کی ضرورت ہے کہ مہلک کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے احتیاطی تدابیر کو جاری رکھا جائے۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ راجوری نے سرحدی ضلع میں بڑی آبادی کو 100 فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل کیا ہے اور 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی 100 فیصد ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد ویکسینیشن کروائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا