ہم بھارت کے خلاف چینی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں: شاہنواز آہنگر

0
0

ہندوستان کی تمام تنظیموں سے قومی مسئلہ پر اکٹھے ہونے کی اپیل

 

لازوال ڈیسک

کشتواڑ؍؍ راشٹریہ اٹل سینا کے ریاستی جنرل سکریٹری شاہنواز آہنگر نے ہندوستان کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش کے لیے چین کی طرف سے فوجی طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے اور اس مسئلے کے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔  مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں 5 مئی سے ہندوستانی اور چینی فوجی ہائی الرٹ پر ہیں۔ 15 جون کو وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد صورتحال مزید خراب ہوئی جس میں 20 فوجیوں نے ہندوستان کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔  چین کی طرف سے بھی جانی نقصان ہوا ہے لیکن اس نے ابھی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔  راسٹریہ اٹل سینا نے اپنے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو چینی سیکورٹی خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے ہندوستان کی ستائش کی اور دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر جہتی شراکت داری کی بھی حمایت کی،

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا