سرنکوٹ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر

0
0

کے پیش نظر تحصیل کمپلیکس سینیٹائز
منظور حسین قادری
سُرنکوٹ ؍؍خطہ پیر پنچال میں شدید سردی کی تیز لہر نے جہاں روزمرہ زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے وہیں متعدد علاقہ جات میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے عوام متاثر ہو رہی ہے گزشتہ روز سرنکوٹ جموں وکشمیر بنک شاخ سرنکوٹ کے تین ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کے جملہ خدشات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے تحصیل کمپلیکس کو سینٹائزر کرنے کا عمل شروع کیا گیا اس کے ساتھ ہی تحصیل انتظامیہ کی ہدایات پر دیگر دفاتر وادارہ جات اور عوامی مقامات کو سینٹائزر کیا جائے گا کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کے مدنظر عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سماجی دوری بنائے رکھیں اور حفاظتی تدابیر پر دھان دیں چونکہ جان بچانا فرض ہے بے احتیاطی ولاپرواہی خودکشی کے مترادف ہوگی اس سلسلہ میں ہر ذی شعور کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خود بھی عمل کرے اور دوسروں کو بھی عملی مشق کرنے کی ترغیب دے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا