جموںوکشمیرمیں’ویک اینڈ‘ لاک ڈائون میں توسیع

0
0

کورونا کی قہر سامانیاں جاری،5,992نئے مثبت معاملات ،07اموات
لازوال ڈیسک

جموں/سرینگر؍؍پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5,992نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے4,072کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1,920کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,78,661تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 07کووِڈ مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے جس میں صوبہ جموں سے 05 اور صوبہ کشمیر سے 02 افراد ہیں۔ کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے ’ویک اینڈ‘ لاک ڈائون میں توسیع کر دی ہے۔سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے تازہ حکم نامے کے مطابق اب یونین ٹریٹری میں جمعے کے روز دو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک لاک ڈائون نافذ رہے گا۔یونین ٹریٹری جموں وکشمیر میں’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون میں توسیع کرنے کا فیصلہ چیف سیکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے جمعرات کے روز کورونا کی موجودہ صورتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد لیا۔سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں ویک اینڈس پر تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔حکمنامے میں کہا گیا کہ علاوہ ازیں یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں شبانہ کرفیو رات کے نو بجے سے صبح کے چھ بجے تک مسلسل جاری رہے گا۔ایس ای سی نے حکمانے میں کہا ہے کہ کیمونٹی لیڈروں، مارکیٹ انجمنوں و دیگر متعلقین کو ساتھ لے کر اس وبا کی لہر کو کم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔یونین ٹریٹری کے ضلع مجسٹریٹوں کو ٹیسٹنگ کو تیز تر کرنے اور دستیاب وسائل کو بھر پور طریقے سے استعمال کرنے کی کی تاکید کی گئی ہے۔چیف میڈیکل آفیسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ بنیادوں پر دستیاب آر ٹی ، پی سی آر سہولیات کے استعمال کی رپورٹ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے دفاتر میں پیش کریں۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کے یومیہ کیسز میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔یونین ٹریٹری انتظامیہ اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدام کر رہی ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5,992نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے4,072کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1,920کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,78,661تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 07کووِڈ مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے جس میں صوبہ جموں سے 05 اور صوبہ کشمیر سے 02 افراد ہیں۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں1,306،ضلع بارہمولہ میں825، ضلع بڈگام میں 636،ضلع پلوامہ میں 125،ضلع کپواڑہ میں137، ضلع اننت ناگ میں 259،ضلع بانڈی پورہ میں237، ضلع گاندربل میں270اور ضلع کولگام میں 243اور ضلع شوپیان میں 34نئے معاملات درج کئے گئے۔اِسی طرح جموں میں1,217،ضلع اودھمپور میں 200،ضلع راجوری میں70،ضلع ڈوڈہ میں72،ضلع کٹھوعہ میں 105،ضلع سانبہ میں 86،ضلع کشتواڑ میں 47،ضلع پونچھ میں23، ضلع رام بن میں42اور ضلع رِیاسی میں58نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا