ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ضلع میں کووِڈ ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں کووِڈ ۔19 کی وجہ سے پیدا ہوانے والی صورتحال اور ضلع میں وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے کئے گئے اِقدامات اور اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام علاقوں میں آئی اِی سی کی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو کووِڈ پروٹوکول اور کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی) کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے جو اِس انفیکشن سے دُور رہنے کے لئے ضروری ہیں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ 15 برس سے 17 برس عمر تک کے گروپ کی ویکسی نیشن کو تیز کریںاور اِس عمر کے گروپ کی زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو قرنطینہ مراکز میں مناسب اِنتظامات کو یقینی بنانے اور ضلع میں سہولیات اور بستروں کی دستیابی کو بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی) کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے اور سی اے بی کے سخت عمل آوری کے لئے مشترکہ ٹیموں کو متحرک کرنے پر بھی زور دیا۔اِس دوران بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 49 کنٹین منٹ زون ہیں اور تیزی سے جانچ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کا طریقہ کار موجود ہے۔دورانِ میٹنگ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ تمام 178 پنچایت کووِڈ کیئر سینٹروں کو فعال بنایا گیا ہے۔دریں اثناء ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی) اَپنائیں اور اس وائرس سے نمٹنے کے لئے وضع کردہ رہنما خطوط اور ایس او پیز پر قائم رہیں۔میٹنگ میں اے سی آر ، ایس ڈی ایم نور آباد، اے سی ڈی ، سی ایم او ، بی ایم اوز اور تحصیل داروں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا