جموں،// حکومت نے جموں میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں سرکاری ملازموں کی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پریڈ کی سلامی لیں گے۔
حکومت کی طرف سے ایک سرکیولر میں تمام محکموں کے سربراہوں اور پبلک سیکٹر محکموں کے چیف ایگریکیٹوز سے کہا گیا ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازموں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں بالخصوص کشمیر میں سیکورٹی کو مزید چوکس کر دیا ہے تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو وقوع پذیر نہ ہونے دیا جائے۔