سری نگر،//جموں و کشمیر کے ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ اس لئے نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ یہاں سینتھیٹک ٹریکس جیسی سہولیات کا فقدان ہے۔
ان باتوں کا اظہار کشمیر کے معروف ایتھلیٹک کوچ طاہر احمد میر نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی ویڈیو پروگرام ’سکون‘ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایتھلیٹس اس لئے سبقت نہیں لے پارہے ہیں کیونکہ یہاں سینتھیٹک ٹریکس جیسی اہم سہولیات کا فقدان ہے‘۔