نئی دہلی، // ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ، جب کہ 491 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے، حالانکہ راحت کی بات یہ رہی کہ اسی عرصے میں تقریباًسوادولاکھ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، بدھ کو ملک میں 73 لاکھ 38 ہزار 592 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 59 کروڑ 67 لاکھ 55 ہزار 879 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 لاکھ 35 ہزار 180 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں تین لاکھ 17 ہزار 532 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعدادبڑھ کر تین کروڑ 82 لاکھ 18 ہزار 773 ہوگئی۔ ایکٹو کیسز میں 93051 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار 51 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 491 مریضوں کی موت کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 693 پہنچ گئی ۔ اسی عرصے میں دو لاکھ 23 ہزار 990 مریض کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے ان کی تعدادبڑھ کر تین کروڑ 58 لاکھ 7 ہزار 29 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.69 فیصد پر آگئی ہے، جب کہ اس وقت شرح اموات 1.28 فیصد ہے۔
دوسری طرف کووڈ کے اومیکرون قسم سے 27 ریاستوں میں اب تک 9287 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔
ایکٹو کیسز کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میں پہلے نمبر پر ہے، حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز میں 2943 کی کمی آئی ہے اور فی الحال ان کی تعداد 268484 ہے۔ اس دوران 46591 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 6915407 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 49 مریضوں کی موت ہو گئی جس کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,934 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں ان کی تعداد 2,67,679 ہے جو فعال معاملات میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 17,269 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں۔ ریاست میں 23,209 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جنہیں شامل کرکے 30,23,034 افرادکورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 21 مریضوں کی موت ہوئی ہے اوراموات کی تعداد 38,486 ہو گئی ہے۔