جموں وکشمیر بنک شاخ سرنکوٹ بند
منظورحسین قادری
سرنکوٹ؍؍اگرچہ عالمی بیماری کرؤنا کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کے خدشات کو لیکر سرنکوٹ انتظامیہ نے پہلے ہی حفظ ماتقدم کے پیش نظر حفاظتی تدابیر کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہر خاص وعام کو آگہی پیغامات کے ذریعہ سماجی دوری,ماسک کا استعمال ،ہاتھ دھونے اور غیر ضروری سفر سے احتراز، مجمع اور بھیڑ بھاڑ لگانے سے گریز کی ہدایات جاری وساری رہیں مگر اس کے باوجود قصبہ سرنکوٹ سر بازار جموں وکشمیر بنک شاخ کے تین ملازمین کے مثبت نتائج برآمد ہونے پر بنک کو بند کردیا گیا ہے وہیں بنک کے قرب وجوار میں رہائش پذیر مکینوں سے کویڈ ٹیسٹ کروائے جانے اور عوام کوبنک کے گردونواح گھومنے سے منع کیا گیا ہے اس ضمن میں سرنکوٹ پولیس نے بذریعہ لاؤڈ اسپیکر عوام کو سختی سے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زوردیا۔