یوم جمہوریہ کی جھانکیوں کے انتخاب کا عمل شفاف: راجناتھ سنگھ

0
0

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کو خط لکھ کر یقین دہانی کرائی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍یوم جمہوریہ کی پریڈ کی جھانکیوں پر جاری تنازعہ کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کو خط لکھ کر یقین دہانی کرائی ہے کہ جھانکی کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر ’’شفاف‘‘ ہے۔محترمہ ممتا بنرجی اور مسٹر ایم کے اسٹالن دونوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ان ریاستوں سے جھانکیوں کو شامل نہ کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔محترمہ بنرجی نے وزیراعظم کو تحریر کئے گئے اپنے خط میں کہا تھا کہ وہ ریاست کی مجوزہ جھانکیوں کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں جگہ نہ دیے جانے سے ’’دکھی‘‘ ہیں۔تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے اسی طرح کے خط میں کہا تھا ’’میں سخت مایوس ہوں کہ ریاست تمل ناڈو کو آئندہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کرنے کے موقع سے محروم کیا گیا ہے‘‘۔دونوں وزرا کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ماہرین کی ایک کمیٹی تھیم، تصور، ڈیزائن اور اس کے اثرات جیسے مختلف پہلوؤں کی بنیاد پر جھانکیوں کے انتخاب پر حتمی فیصلہ کرتی ہے۔وزیر دفاع نے اپنے خط میں کہا ’’میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والی جھانکیوں کے انتخاب کا عمل انتہائی شفاف ہے۔فن، ثقافت، موسیقی اور رقص کے نامور ماہرین کی کمیٹی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے بھیجی گئی تجاویز کا جائزہ لیکر سفارش کرتی ہے۔مسٹر راجناتھ نے مزید کہا کہ اسی انتخابی عمل کے تحت مغربی بنگال کی جھانکی نے سال 2016، 2017، 2019 اور 2021 میں یوم جمہوریہ کی پریڈ کی تقریبات میں حصہ لیا۔مسٹر ایم کے اسٹالن کو جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ تمل ناڈو کی جھانکیوں کا 2017، 2019، 2020 اور 2021 میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لینے کے لیے انتخاب کیا گیا تھا۔سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اس سال یوم جمہوریہ پریڈ کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 29 تجاویز میں سے 12 کو منظوری دے دی گئی ہے۔مسٹر سنگھ نے محترمہ بنرجی سے کہا کہ اب سے ہر سال یوم جمہوریہ کی تقریبات نیتا جی کے یوم پیدائش 23 جنوری سے شروع ہوں گی اور 30 ??جنوری کو ختم ہوں گی، حکومت نیتا جی سبھاش چندر بوس اور مغربی بنگال کے سبھی مجاہد آزادی کی مقروض ہے۔محترمہ ممتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں یہ بھی کہا تھا کہ مغربی بنگال کے تمام لوگ مرکزی حکومت کے اس رویہ سے کافی دکھی ہیں۔ بنگال ہندوستانی جدوجہد آزادی میں سب سے آگے تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا