متعدد بیواؤں اور معذوروں میں کمبل اور ادویات مفت تقسیم
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی کے لورن بلاک میں جموں وکشمیر یتیم ٹرسٹ شاخ لورن کی کی جانب سے ایک کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں قریب ڈھائی سو سے زائید بیواؤں یتیموں میں گرم کمبل تقسیم کئے گئے۔جبکہ اور غریب عوام میں ایوش کی جانب سے ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ اس حوالے سے ایوش کی جانب سے تعینات ایورویدیک فزیشن ڈاکٹر بینظیر یوسف نے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ یہاں جموں وکشمیر یتیم ٹرسٹ شاخ لورن کے ذمہ داران کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف آیوش پونچھ دفتر میں گزارش کے بعد آج یہاں مفت ایوش میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں قریب ڈھائی سو کے قریب لوگوں میں آیورویدیک ادویات تقسیم کی گئی ہیں۔ جس میں یہاں شیخ فرماسسٹ کی جانب سے بھی کیمپ کو یہاں منعقد کرنے اور ادویات کی تقسیم کاری میں تعاون حاصل رہاہے۔ اس دوران لوگوں اور بالخصوص خواتین کو کرونا وائرس کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔ اور تلقین کی گئی کہ وہ اس ٹھنڈ کے موسم میں خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔ ماسک پہن کر ہی رہیں۔ ہاتھ اور کپڑوں کو دھوکر ہی رکھیں۔بچوں اور خواتین کو بلا ضرورت باہر گھومنے پھرنے اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ہر گز نہ بھیجیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ بھی مزید ایسے کیمپوں کا اہتمام کیاجاتارہے گا۔ ان کے علاوہ ٹرسٹ کے لورن شاخ کے چیر مین ریٹائرڈ پرنسپل محمد یوسف شیخ نے کیمپ کے حوالے سے آیوش کے ضلع آفیسر ڈاکٹر راکیش اور نوڈل آفیسر ڈاکٹر منظور احمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہماری گزارش پر یہاں مفت آیوش میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔جس سے یہاں کے متعدد لوگوں نے استفادہ کیاہے۔ جس کے لئے آیوش کے تمام ذمہ دارن عہدداران اور عملہ کا مبارکباد ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ اس وقت جموں وکشمیر یتیم ٹرسٹ شاخ لورن کے زیر اہتمام قریب 250بیوائیں معذور اور یتیم اندارج ہیں۔جن کو موقع در موقع آمداد فی جاتی ہے۔ اور ان معاونت یہاں کے مقامی اہل خیر حضرات کے تعاون سے ہی کی جاتی ہے۔ جس میں عید یا کسی دوسرے تہوار کے علاوہ سردی کے موسم میں بھی مختلف اشیاء سے حسب توفیق معاونت کی جاتی ہے۔ اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے آج بھی ان بیواؤں یتیموں اور غریبوں میں سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے گرم کمبل تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوں نے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فلاحی ادارہ کا اپنی ذاتی حلال کمائی سے تعاون کریں۔تاکہ لورن کے علاوہ دیگر علاقوں کے غربائ مساکین اور یتیموں بیواؤں تک مدد پہنچائی جاسکے۔