جاوید چوہان کو جموں وکشمیر ٹیچر ایسوسیشن کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا

0
0

شاہ نواز
مہور؍؍جموں و کشمیر ٹیچر ایسوسیشن کی طرف سییوٹی صدر بپندر سنگھ کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس اجلاس میں جاوید چوہان سینئر ٹریڈ یونین لیڈر کو جموں کشمیر ٹیچر ایسوسیشن کا نائب صدر منتخب کیا گیا جس میں ٹیچر ایسوسیشن کے یو ٹی سینئر وائس نائب صدر اختر عباس ، نائب صدر جگندر سنگھ ڈنگرا یو ٹی کنوینر ،عرفان بجران، شفیق چوہان ضلع صدر ریاسی سجاد ملک ضلع صدر پونچھ اسحاق خیال، محمد احمد لیکچر ،طالب حسین ، ڈاکٹر ریاض بٹ کلدیپ کٹوچ، سرجیت سنگھ ،ریاض احمد ، مظفر حسین چوہان، فیاض احمد، اعجاز احمد، بشیر احمد بجاڑ ، محمد نعیم، غلام محی الدین، شمس الدین، شاہ نواز، نذیر احمد، نواز احمد، کے ہمراہ بھاری تعداد میں ٹیچر حضرات موجود تھے ۔جاوید چوہان ڈسٹرکٹ ریاسی زون ارناس گورنمنٹ ہائی سکول برلہ میں بطور مدرس کام کر رہے ہیں، جاوید چوہان ضلع ریاسی سے تعلق رکھنے والے پہلے ایسے ٹیچر ہیں جن کو ٹیچرز ایسوسیشن کا یو ٹی وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔اس موقع پر جاوید چوہان نے یوٹی صدت بنپدر سنگھ اور یو ٹی چیئرمین شاہ فیاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹیچر کی بقا کے لئے تن من دھن سے کام کروں گا اور کسی بھی حالت میں اپنے ٹیچر حضرات کے ساتھ ظلم و زیادتی یا کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دوں گا۔اس موقع پر یو ٹی جموں کشمیر کی ٹیچرس برادری نے جموں وکشمیر ٹیچرس ایسوسیشن کے لئے ہوئے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا