کرونا وائرس کی تیسری لہر :کوٹرنکہ اور بدھل میں تاجروں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ
وسیم احمد
بدھل؍؍کرونا وائرس کی تیسری لہر کے چلتے جہاں عام لوگوں کی زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے وہیں ہفتہ وار لاک ڈائون نے ایک بار پھر درمیانہ درجہ کے دُکاندار و دیہاڑی دار طبقہ کافی پریشان ہے وہیں دکانداروں اور مزدوروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی لاک ڈائون کے دوران ہمارا جینا اجیر بن کر رہ گیا تھا اور ہزاروں روپے لوگوں سے قرض لے کر اپنے بال بچوں کو روٹی مہیا کی تھی تاہم ایک بار پھر کرونا وباء نامی موزی بیماری اور کرونا کرفیو نے ہمارا جینا محال کر دیا تھا وہیں ایک بار پھر تیسری لہر نے اپنے پائوں پسارنا شروع کر دیئے ہیں اور ہفتہ وار لاک ڈاک ڈائون کے نفاذ سے دکان درار وچھاپڑی فروشوں نے بتایا کہ بینک سے قرض لے ہم نے چھوٹا موٹا کاروبار شروع کیا تھا اور گزشتہ سال بھی لاک ڈائون کے دوران بینکوں کی ماہاناقسطیں جمع کروانے میں نرمی دی گئی تھی تا ہم سود دوگنا لگایا گیا تھا اور اج ایک بار پھر ہمارے سروں پر مصیبت کی تلور لٹک گئی ہے وہیں بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین جاوید اقبال چوہدری نے ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں ہم سب حکومت و انتظامیہ کے حکمناموں کیساتھ کھڑے ہیں مگر غریب لوگوں کے بینک قرض معاف کیے جائیں اور دیہاڑی دار لوگوں کے راحت پیکیجکا اعلان کیا جائے تاکہ غریب لوگ فاقہ کشی کا شکار نہ ہو۔